علی امین گنڈا پورکیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورکےخلاف لاہورمیں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور300 نامعلوم افراد کیخلاف پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ٹول پلازہ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آرکےمتن میں لکھا گیا ہےکہ لاہورپولیس کے جوان سیالکوٹ-لاہور موٹروےپرتعینات تھے۔جہاں پر علی امین گنڈاپور کی قیادت میں250/300 افراد کا جتھا آیا اوراُس میں شامل مشتعل مسلح افرادنےٹول پلازہ کےشیشےتوڑے۔
مقدمہ ایس ایچ اوہڈیارہ حماس حمید کی مدعیت میں تھانہ مناواں میں درج کیا گیا ہےجس میں دہشت گردی اقدام قتل سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہےکہ21ستمبرکو پی ٹی آئی کے جلسے میں لیٹ پہنچنے اورراستے بند ہونے پرعلی امین گنڈا پور غصےمیں آگئے،کلا شنکوف کےبٹ سےٹرک ک شیشے توڑ دیے۔
پی ٹی آئی لاہور کےجلسےمیں قافلے کے ہمراہ شرکت کےلیےآنےوالےوزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنےغصےمیں کلاشنکوف سےٹرک کےشیشے توڑ دیے۔
علی امین گنڈاپورکومقررہ وقت پرلاہورجلسہ گاہ نہ پہنچنےکاغصہ تھا۔انہوں نےکالاشاہ کاکوکےمقام پرکلاشنکوف کابٹ مارکرٹرک کاشیشہ توڑدیا۔
خیال رہےکہ لاہورمیں پاکستان تحریک انصاف کےجلسےکاوقت ختم ہوگیا جس کے بعدپولیس نےجلسہ گاہ کا کنٹرول سنبھالتےہوئےسٹیج خالی کرادیا ہے۔
