10ہزاربچےپیداکرنیوالادنیا کا قدیم ترین مگرمچھ،تصاویر وائرل

6مادہ مگر مچھ کا ساتھی اور10ہزاربچے پیدا کرنیوالےدنیاکے قدیم ترین مگرمچھ کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔
دنیا کےعمررسیدہ مگرمچھ ہینری نے124ویں سالگرہ منائی ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمررسیدہ مگرمچھ ہینری کروک کی عمر 124سال ہے جب کہ حیران کن بات یہ ہے کہ ہینری کے پاس6مادہ مگر مچھ ہیں اور اس کے بچوں کی تعداد 10 ہزار سے بھی زائدہے۔
بتایا گیا ہے کہ ہینر16دسمبر1900کو جنوبی افریقاکےشہر بوٹسوانا کے علاقے اوکاوانگو ڈیلٹا میں پیداہوا تھا جس کی وجہ سےہینری کو دنیاکے قدیم ترین مگرمچھ کےطور پر تسلیم کیا جاتاہے ۔
ہینری کی لمبائی16فٹ ہےاور وہ اپنےبڑے سائزاورمضبوط دانتوں کےلیےمشہور ہے۔رپورٹس کےمطابق ہینری کاوزن 700 کلوہے۔جبکہ حال ہی میں ہینری نے اپنی 124ویں سالگرہ منائی ہےجس کی تصاویروائرل ہوگئی ہیں۔
بحیرۂ احمر سےنئی قسم کی مچھلی دریافت
دوسری جانب چڑیا گھرکروک ورلڈکےمطابق ہینری نے10ہزارسےزیادہ بچےپیدا کیے ہیں اوراسکی6پارٹنرز ہیں۔دنیاکےقدیم ترین مگرمچھ کانام ہینری اسکےبرطانوی شکاری سرہینری نیومن کےنام پررکھا گیاجنہوں نےہینری کومارنےکےبجائے اپنےپاس رکھ لیا۔بعد ازاں اس کانام ہینری ہی پکاراجانےلگا۔
