مخصوص نشستیں نہ دینے کیخلاف سنی اتحاد کی درخواست پر اعتراض لگ گیا

مخصوص نشستیں نہ دینے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا گیا۔
جسٹس عابد عزیز شیخ نے سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے مخصوص نشستیں نہ دیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا کہ آپ کی درخواست پر اعتراضات ہیں۔ پہلا اعتراض مصدقہ دستاویزات لف نہ کرنے کا ہے۔ دوسرا اعتراض یہ ہے کہ متعلقہ فورم نہیں ہے۔
عدالت نے کہا کہ فورم کا فیصلہ رجسٹرار آفس نہیں بلکہ عدالت کرے گی۔ میں مصدقہ دستاویزات کا اعتراض دُور کر دیتا ہوں۔ عدالتی دائرہ اختیار کا اعتراض پھر بھی عدالت دیکھے گی۔
