میڈیا سیل کی سربراہی کا اعتراف، مریم کیخلاف کارروائی کرینگے

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ایم ایل ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سیل کی سربراہی کا کھلے عام اعتراف کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نوازمسلم لیگ (ن) کا میڈیا سیل چلا رہی تھیں، وزیراعظم ہاؤس میں مریم نواز کا سپیشل میڈیا سیل بنایا گیا تھا ، آج مریم نواز نے اپنے میڈیا سیل کا سب کے سامنے اعتراف کر لیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ منظم طریقے سے صحافیوں کو خریدا گیا۔ مخالف صحافیوں کے گروپ کو سزائیں دی گئیں۔ن لیگی نائب صدر نے جن چینلز کو سزادی ان کے نام لیے، مریم نے جن کو سزانہیں دی ان کے نام نہیں لیے۔
لیگی نائب صدر نے 10ارب روپےمن پسند چینلز کو دیئے۔ جن صحافیوں کو فلیٹ اور پیسے دیئے گئے ان کی تحقیقات ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کو فلیٹس کے بارے میں بتانا ہو گا کیسےخریدے گئے، مسلم لیگ (ن) کے پاس جوشواہد ہیں عدالت کے سامنے رکھے، عام آدمی چاہتا ہے چوروں سے پیسے لیے جائیں۔
