مریم نواز کا’شیر جوان‘ تحریک کا آغاز کرنے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کل سے ’شیر جوان‘ تحریک کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ کل آپ کے بڑے قائداعظم کی تحریک آزادی کا ہراول دستہ تھے، آج آپ کو قائداعظم کے اصولوں، آئین کی بالادستی اور ووٹ کو عزت دو کےلیے میدان میں آنا ہے، شیر جوان، ملک کی آن، قوم کی شان ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کل ان شاءاللہ ’شیر جوان‘ تحریک کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ آپ کی تحریک ہے۔ آپ جو قوم کا بازو، قوم کی آواز، قوم کی تقدیر اور قوم کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل آپ کے بڑے قائداعظم کی قیادت میں تحریک آزادی کا ہراول دستہ تھے۔ مریم نواز نے کہا کہ آج آپ نے قائداعظم کے اصولوں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور ووٹ کو عزت دو کےلئے میدان میں آنا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اٹھیے اپنی اور ملک کی تقدیر بدلنے کےلئے اس تحریک کا حصہ بنیے۔ اپنے فیصلے اپنے ہاتھوں میں لیجئے۔ شیر جوان، ملکی کی آن، قوم کی شان۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button