مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو کرونا ہوگیا ہے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹویٹ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ترجمان ن لیگ نے لکھا کہ مریم نواز نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ مریم نواز شریف سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔
Many thanks Kami and everyone sending prayers my way. Overwhelmed by outpouring of prayers & good wishes. Means a world. I have fever, cough and flu symptoms but am being treated at home. Thank you once again and Jazak’Allah ❤️🙏🏼 https://t.co/w0U85yuQWh
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 28, 2021
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے عوامی اجتماعات میں شرکت کی تھی۔ن لیگ کے مرکزی صدر شہبازشریف نے کہا کہ بیٹی مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر افسوس ہے۔ اللہ تعالیٰ میری بیٹی سمیت تمام مریضوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔
ابھی پتہ چلا کہ آپا مریم صفدر کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ اللہ آپا کو صحت عطا فرمائے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 28, 2021
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مریم صفدر آپا کو صحت عطا فرمائے۔
بدھ کی شام جونہی مریم نواز کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبر سامنے آئی تو ٹوئٹر پر #GetWellSoonMaryamNawaz کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا ، ٹوئٹر صارفین ان کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی کیسز میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے آ رہی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے چار ہزار119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 44 افراد کورونا کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے ہیں۔
