مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار ہیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔کسی بھی جارحیت پر بھارت کو فروری 2019 سے بھی سخت جواب ملے گا بھارتی آرمی چیف عوام کو خوش کرنے کیلئے بیان بازی کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کے حوالے سے بھارتی آرمی چیف اپنی عوام کو خوش کرنے کے لیے بیان بازی کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف منوج موکنڈ نراوانے کے یہ بیانات معمول کی ہرزہ سرائی ہے۔


اس سے قبل بھارتی آرمی چیف نے گیدڑ بھبکی لگاتے ہوئے کہا تھا کہ انڈین پارلیمنٹ اگر چاہے تو آزاد کشمیر بھی ہمارا ہوسکتا ہے۔بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر شخص نے بہترین کام کیا چاہے وہ لائن آف کنٹرول پر تعینات ہو یا پھر عام شہری علاقوں کو کنٹرول کرنا ہو اور مجھے فوجی اہلکاروں سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں۔
بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمیں مغربی سرحدوں سے زیادہ خطرات لاحق ہیں، سیاچن ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ خطہ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button