مشرف کی نواسی نے شوبز ورلڈ میں انٹری دے ڈالی


سابق فوجی آمر جنرل پرویز مشرف کی نواسی مریم رضا نے خاندانی روایت پر عمل کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے۔ یاد رہے کہ مریم کی والدہ عائلہ رضا پاکستان میں کلاسیکی موسیقی کی ترویج کے لئے سرگرم ہیں جبکہ ان کے نانا پرویز مشرف نے اپنے دور اقتدار میں موسیقی کی کئی تقاریب میں خود طلبہ بجا کر لوگوں کو حیران کردیا تھا، انہیں گانے کا بھی شوق ہے اور وہ اپنے دور صدارت میں اکثر محفلوں میں خود بھی راگ الاپ کر دکھاتے تھے۔
مریم نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز گلوکار طہٰ جی کی میوزک ویڈیو ” پیار دا میٹر ” بنا کر کیا ہے۔ خیال رہے کہ مریم کے والد عاصم رضا پاکستان کے معروف فلم اینڈ ٹیلی ویژن کمرشل ڈائریکٹر اور پروڈیوسر جبکہ والدہ آرکیٹکٹ ہونے کے ساتھ ساتھ معروف سماجی شخصیت ہیں۔
سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت سے سزائے موت پانے والے پرویز مشرف کی نواسی مریم رضا شوبز میں اینٹری کے حوالے سے ان دنوں زیر بحث ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم رضا نے حال ہی میں پیار دا میٹر نامی ایک پنجابی سونگ کی ڈائریکشن دی ہے یہ گانا طہٰ جی کا ہے جس میں ماڈل سبینہ سید نے بھی جلوے بکھیرے ہیں جبکہ میوزک ویڈیو کے پروڈیوسر عمار الحق ہیں۔ مشرف کی صاحبزادی عائلہ رضا معروف فلم پروڈیوسراور ڈائریکٹر عاصم رضا کی اہلیہ ہیں۔ عائلہ اور عاصم رضا کی دو بیٹیاں مریم اور زینب رضا ہیں۔ اپنی بیوی عائلہ رضا کی طرح عاصم بھی بنیادی طور آرکیٹیکٹ ہیں۔ تاہم انہوں نے 90 کی دہائی میں فلم میکنگ کے شعبے میں قدم رکھا۔ تب سے اب تک عاصم رضا کئی ٹی وی کمرشلز، میوزک ویڈیوز، لانگ پلیز اور فیچر فلمیں پروڈیوس کرچکے ہیں۔ 2004 کے لکس اسٹائل ایوارڈ میں عاصم کی ویڈیو ماہی وے نے بیسٹ میوزک ویڈیو ڈائریکٹر کا ایوارڈ جیتا تھا۔ 2016 میں لولی وڈ فلم ہو من جہاں کے ذریعے عاصم رضا نے فلمی دنیا میں اینٹری دی۔ اس کے علاوہ دا ویژن فیکٹری کے نام سے عاصم کی اپنی پروڈکشن کمپنی بھی ہے۔ اس پلیٹ فارم سے انہوں نے 2019 میں فلم پرے ہٹ لو بھی پروڈیوس کی یے۔
عائلہ رضا نے 1995 میں این سی اے لاہور سے آرکیٹیکچر میں ڈگری لی۔ عائلہ کلاسیکی موسیقی کی دلدادہ ہیں۔ ایک انٹرویو میں عائلہ نے بتایا ہے کہ لاہور میں قیام کے دوران وہ موسیقی کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کیا کرتی تھیں اور یہ سلسلہ کراچی منتقل ہونے کے بعد بھی جاری رہا۔ عائلہ رضا نے آل پاکستان میوزک کانفرنس کے پلیٹ فارم سے کئی کیوزک کنسرٹس بھی کروائے ہیں۔
پرویز مشرف ان دنوں سزائے موت سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہیں اور دبئی میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی کاٹ رہے ہیں حالانکہ خصوصی عدالت انہیں پاکستان واپس لاکر اسلام آباد کے ڈی چوک میں پھانسی دینے کا حکم جاری کرچکی ہے۔ دوسری جانب مشرف کی دونوں نواسیاں اپنے والد عاصم رضا کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔ مریم رضا فیشن کے دلدادہ ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر اپنی طرح طرح کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اسی طرح زینب رضا میں اکثر اپنے والدین کے ساتھ سماجی تقریبات میں دکھائی دیتی ہیں۔ مریم نے تو باقاعدہ ایک میوزک ویڈٰو ڈائریکٹ کرکے شوبز کی دنیا میں اینٹری دے دی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ زینب رضا بھی باقاعدہ اس شعبے کو جلد ہی اختیار کرلیں گی۔

Back to top button