مصطفیٰ کمال کاپیپلزپارٹی کےگڑھ میں جلسہ،سندھ کی تقسیم کی مخالفت

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نےپیپلزپارٹی کےگڑھ سمجھے جانے والےلاڑکانہ میں پہلی بار جلسے سے خطاب کیا اور سندھ کی تقسیم کی مخالفت کردی۔ جلسے سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ کے کوئی ٹکڑے نہيں کرسکتا ، مہاجر کارڈ اورسندھ کارڈ استعمال کرنے والوں توبہ کرو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی ناکامی چھپانے کے لیے مہاجروں کے نام پرآوازلگائی جاتی ہے کہ سندھ کے دو ٹکڑے کیے جائیں جبکہ سندھ کے حکمران اپنی نااہلی اور کرپشن کو چھپانے کیلئے سندھی بھائیوں سےجھوٹ بولتے ہيں۔
انھوں نے لاڑکانہ میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے دیکھیں کہ ملک میں غریبوں کو آٹا دستیاب نہیں۔
