نوازشریف کواگلےہفتےاسپتال میں داخل کرایاجائےگا

سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اگلےہفتے اسپتال میں داخل کروا دیا جائے گا۔
لندن میں موجود حسین نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ انجیوگرام کے ذریعے دل کی بند شریانوں کا جائزہ لیا جائے گا، انجیوگرام ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی ادویات کا گردوں پراثر پڑتا ہے لہٰذا گردوں میں تکلیف کے پیش نظرادویات کی مقدار کو کم رکھا جائے گا۔
حسین نواز نے بتایا کہ سرجن کی دستیابی کے بعد ہی اسپتال میں داخلے کا حتمی دن بتا سکوں گا تاہم ممکن ہے کہ اگلے ہفتے نوازشریف اسپتال میں داخل ہو جائیں۔ حسین نواز نے کہا کہ نواز شریف کے بائی پاس کے امکانات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔
خیال رہے کہ نواز شریف اپنے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ 19 نومبر 2019 کی شب علاج کیلئے لندن پہنچے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button