مطالبات سے انکار پر فلم ساز نے ’ریپ‘ کی دھمکیاں دیں
مطالبات سے انکار پر فلم ساز نے ’ریپ‘ کی دھمکیاں دیں
نیہا سکسینا نے چند بولی وڈ فلموں میں مختصر کردار کر چکی ہیں، جب کہ وہ ہندی ڈراموں کے علاوہ تامل اور تیلگو سمیت دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں میں بھی اداکاری کر چکی ہیں۔
نیہا سکسینا نے بنگلورو پولیس کو درج کروائی شکایت میں دعویٰ کیا کہ انہیں تامل زبان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران بدترین تشدد، ریپ اور قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
اداکارہ کے مطابق انہوں نے معروف فلم ساز کے ساتھ اگست میں شوٹنگ کا آغاز کیا اور کچھ ہی دن بعد انہیں احساس ہوا کہ شوٹنگ سیٹ کا ماحول درست نہیں اور اداکاروں کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔
نیہا سکسینا کا کہنا تھا کہ ہدایت کار اپنے بیٹے کو تامل فلم کے ذریعے اداکاری میں لانا چاہ رہا تھا، اس لیے ان کے ساتھ کوئی بڑی اداکارہ کام کرنے کو تیار نہیں تھیں تو ہدایت کار نے انہیں منتیں کیں،جس پر وہ کام کے لیے رضامند ہوئیں۔
