پاکستان روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر غور کررہا ہے: پاکستانی سفیر

روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا ہے کہ پاکستان روس سے تیل کی درآمدات اور گیس پائپ لائن بنانے کے منصوبے پر غور کررہا ہے۔
روسی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا تھاکہ پاکستان روس کے ساتھ رابطے میں ہے اور پاکستان روس سے تیل اور گیس کی فراہمی کی توقع رکھتا ہے،آبنائے ہرمز کی بندش نے ظاہر کیاکہ توانائی وسائل کی ترسیل کے مختلف راستےہونے چاہئیں،ناصرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی تیل ترسیل کے مختلف راستے ہونے چاہئیں۔
سفیر فیصل نیاز نے کہاکہ پاکستان اور روس پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن بنانے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں،ساؤتھ گیس پائپ لائن اہم منصوبہ ہے اور ہم کسی مرحلے پر اس کی طرف واپس آئیں گے۔
سہیل آفریدی کے دورہ لاہور کی اچانک منسوخی کی اصل وجہ کیا؟
پاکستانی سفیر نے کہاکہ اقتصادی تعاون کے مکینزم پر پیشرفت سےیہ منصوبہ دونوں ممالک کا تاریخی معاہدہ بن جائےگا۔نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ پائن لائن پر کام ہورہا ہے اور اس حوالے سے بھی روس کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
