مقامی پروازیں روک کرغیرملکی پروازیں چلانے پر4 ائیرلائنز کو نوٹس

سول ایوی ایشن نے ملکی پروازوں کو منسوخ کر کے ان کی جگہ بین الاقوامی پروازیں چلانے کے معاملے پر پی آئی اے سمیت چار ائیرلائنز کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
مسافروں کی شکایات موصول ہونے پر سی اے اے حکام کی جانب سے پی آئی اے سمیت تین نجی ائیرلائنز کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ سی اے اے کے مطابق یکم اکتوبر سے 18 اکتوبر تک مجموعی طور پر 383 لوکل پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔
قومی ائیرلائن کی جانب سے 417 میں 130 شیڈول ڈومیسٹک پروازیں منسوخ کی گئی ہیں ۔ انٹرنیشنل چارٹرڈ پروازوں کی اجازت مانگنے سے قبل ائیرلائن آپریٹرز حلف نامہ پیش کریں گے۔
