شمالی کوریا کا آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا زیر سمندر آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ ، میزائل سنپو سے مشرقی ساحل کی جانب داغا گیا تاہم اس حوالے سے مزید معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں جبکہ جاپان نے بھی میزائل تجربہ کے حوالے سے تصدیق کر دی ہے۔

جنوبی کوریا کے چیف آف سٹاف کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے ،مزید معلومات کے لیے امریکی اور جنوبی کوریا کی انٹیلیجنس ایجنسیز صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

شمالی کوریا کی جانب سے آبدوز سے بیلسٹک میزائل کے تجربہ پر کام کیا جارہا تھا، اس سے قبل سمندر میں یہ تجربات بھی کیے گئے تھے لہٰذا جنوبی کوریا کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس بار آبدوز سے میزائل تجربہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے رواں ہفتے ایٹمی صلاحیت کے حامل کروز میزائل اور سپر سونک میزائل کے تجربات کیے تھے تاہم اس بار آبدوز سے بیلسٹک میزائل کے تجربے کیے گئے ہیں۔

Back to top button