سیکیورٹی خدشات پر آریان خان خصوصی بیرک میں منتقل

منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے خصوصی بیرک میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

آریان خان کو 14 اکتوبر کو جیل کے قرنطینہ سیل سے نکال کر عام وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ انہیں سیکیورٹی خدشات پر خصوصی بیرک میں منتقل کیا جائے گا۔

جہاں انہیں اپنے والدین شاہ رخ اور گوری خان سے بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ، آریان خان کو 20 اکتوبر کو ضمانت ملنے کا امکان ہے۔

Back to top button