ہمیں اپنا راستہ ٹھیک کرنا ہوگا

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ کا خاص شکر گزار ہوں کہ ہم آج بھرپور طریقے سے نبی آخر الزمان ﷺ کے یومِ ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں قومی رحمت للعامین ﷺ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو اپنے پیارے نبی ﷺ کی سیرت کے بارے میں علم ہونا چاہئے ، اس موقع پر 5 منٹ دورانیہ کی ایک فیچر فلم بھی نشر کی گئی۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام تلوار کی زور پر نہیں بلکہ فکری انقلاب سے پھیلا تھا، اسلام نے انسان کو سوچنے پر مجبور کیا کہ وہ سوچ بدلے اور ذہن بدلے جو لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے منحرف ہوئے انہیں‌ پستی نصیب ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تین سال اقتدار میں رہتے ہوئے مجھے حیرت ہوئی کہ اللہ نے پاکستان کو کتنی نعمتیں بخشی ہیں لیکن ہمیں اپنا راستہ ٹھیک کرنا ہے اور اس کوشش میں مجھے اور میری پارٹی کو 25 سال ہوگئے ہیں۔

Back to top button