پنجاب بھر میں بلدیاتی ادارے بحال ، نوٹیفکیشن جاری

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر کے تمام بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد بلدیاتی اداروں کو مکمل فکشنل کر دیا گیا ہے ، وزیراعلیٰ کی منظوری وزیراعلیٰ کی سربراہی میں اجلاس کے دوران دی گئی۔
محکمہ بلدیات کی جانب سے وزیراعلیٰ ٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر بلدیاتی اداروں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، بلدیاتی اداروں کی بحالی کے ساتھ ایڈمسٹریٹرز کے اختیارات کو بھی ختم کر دیا گیا ہے جس کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہر قدم آئین و قانون کی روشنی میں اٹھایا جائے گا۔
