ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : سکاٹ لینڈ کی پاپوا نیوگنی کیخلاف 17 رنز سے فتح

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں سکاٹ لینڈ نے پاپوا نیو گنی کو 17 رنز سے شکست دیدی۔
میگا ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پانچویں میچ میں سکاٹ لینڈ ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاپوانیوگنی کی ٹیم کو پہلے فیلڈنگ کرنے کا موقع دیا ہے۔
سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے مقرررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 سکور بنائے ، اسکاٹش بلے باز ریچی بیرینگٹن 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
میتھیوکراس نے 45 اور جارج منسے نے 15 رنز بنائے، پاپوانیوگنی کی جانب سے کابوا موریا نے 31 رنزدے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
166 رنز کے تعاقب میں پاپوانیوگنی کی پوری ٹیم آخری اوور میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، نورمن وانوا47 اور سیز باؤ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے،اس کے علاوہ کپتان اسدوالا اور کپلن دوریگا نے 18،18 رنز بنائے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ رائونڈ ابوظہبی اور عمان میں کھیلا جا رہا ہے جہاں آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے ، دوسرے میچ میں سری لنکا کی ٹیم عمان کا مقابلہ کرگے گی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔
