ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کے ساتھ ٹی وی شو

 

بالی ووڈ کی ہاٹ آنٹی کہلانے والی اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے سوشل میڈیا ٹرولرز کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ایک نئے شو کا اعلان کر دیا ہے، جو وہ اپنے سابق شوہر ارباز خان کے ساتھ کریں گی۔ ملائیکہ اروڑا کے شو ’’ملائیکہ کے ساتھ آگے بڑھنا‘‘ میں انکے سابق شوہر ارباز خان بطور سیلیبریٹی گیسٹ نظر آئیں گے، یاد رہے کہ یہ جوڑی 19 سال ساتھ رہنے کے بعد الگ ہوگئی تھی، تب سے دونوں نے ایکدوسرے کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھے ہیں جو طلاق کے بعد عموما ممکن نہیں ہوتا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق جوڑے کا اکٹھا ہونا بہت سی آنکھوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا، دونوں شو میں کئی موضوعات پر بات چیت کرتے نظر آئیں گے، ارباز خان کے علاوہ’’ ملائیکہ کے ساتھ آگے بڑھنا‘‘ شو میں  کرن جوہر، کرینہ کپور خان سمیت کئی مشہور شخصیات میزبان کے طور پر نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملائیکہ اروڑہ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے علاوہ اپنے جم کے دلکش ملبوسات اور اداکار ارجن کپور کے ساتھ برسہا برس سے ڈیٹ کرنے کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین مختلف وجوہات کی بنا پر انہیں ٹرول کرنے سے باز نہیں آتے، حال ہی میں اداکارہ نے اپنے نئے شو ’’موونگ ان ود ملائکہ‘‘ کے پرومو سے ان ٹرولز کو حیرت زدہ کر دیا۔

ملائکہ اروڑہ کو ’’کانٹے‘‘ اور ’’ای ایم آئی‘‘ جیسی فلموں کے ساتھ ’’چھیا چھیا‘، ’گڑ نالوں عشق مٹھا‘، ’ماہی وے‘، ’منی بدنام ہوئی‘ اور دوسرے ڈانس نمبرز سے بے پناہ مقبولیت ملی ہے، دوسری جانب ملائکہ اروڑہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نے اپنے نئے شو ’موونگ ان ود ملائیکہ‘ کا پرومو شیئر کیا ہے۔ پرومو کے آغاز میں وہ کہتی ہیں کہ میں وہ عورت ہوں جس کے بارے میں ہر کوئی بات کرنا پسند کرتا ہے اور ناظرین سے ویڈیو کے نیچے کمنٹس دیکھنے کو کہتی ہیں۔

اس کے بعد وہ اپنے ہر کام کے لیے ٹرول ہونے کا بتاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’میں کچھ بھی کروں  لوگ بات کرتے ہیں، میرا بریک اپ ہوا، یہ بریکنگ نیوز ہے، میں آگے بڑھتی ہوں تو شور مچتا ہے، میں اپنے پارٹنر کے ساتھ ہوں، مجھے ٹرول کیا جاتا ہے، میں واک کرتی ہوں، مجھے ٹرول کیا جاتا ہے۔

ملائیکہ کہتی ہیں کہ میں اب اتنی جوان نہیں ہوں لیکن کمنٹس یقیناً پرانے ہیں، اس لیے وہ ہر کسی کے کچھ نئی بات کہنے کے لیے کچھ نیا کرنا چاہتی تھیں اور حقیقی ملائکہ کو قریب سے دِکھانا چاہتی تھیں۔ انسٹاگرام  پر ملائکہ نے ایک نوٹ میں لکھا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں نے اپنے ایکشن سے خبریں بناتی ہوئے تھک گئی ہوں، تو آپ کے پاس ایک اور چیز آنے والی ہے! عمر، کپڑے، اور محبت کی زندگی سب پرانی خبریں ہیں، میں آپ سب کیلئے بات کرنے کیلئے کچھ نیا لا رہی ہوں، انہوں نے بتایا کہ ان کا ریئلٹی شو ’’موونگ ان ود ملائیکہ‘‘ 5 دسمبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ سٹار سے نشر کیا جائے گا۔

Back to top button