پاکستانی نیٹ فلکس پر کونسی فلمیں ٹرینڈ کر رہی ہیں؟

آن لائن فلموں کے شوقین افراد کیلئے نیٹ فلکس پسندیدہ پلیٹ فارم تصور کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلموں اور ویب سیریز کا انتظار دنیا بھر کے شائقین کو بے چینی سے رہتا ہے اور جیسے ہی نیٹ فلکس پر کچھ نیا ریلیز ہوتا ہے، پاکستانی شائقین بھی نیٹ فلکس کی ٹرینڈنگ کا بغور جائزہ لیتے ہیں۔ پاکستان میں ٹرینڈنگ میں آنے والی ویب سیریز اور فلموں میں وینز ڈے پہلے نمبر پر موجود ہے، 23  نومبر کو ریلیز ہونے والی کامیڈی اور ہارر نوعیت کی یہ ویب سیریز پاکستان میں نیٹ فلکس پر پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔ ’’وینز ڈے‘‘ کی کہانی ایک فیملی کے گرد گھومتی ہے جس میں بیٹی غیرمعمولی صلاحیت حاصل کرنے کے بعد اپنے والدین کے ساتھ ہونے والے پرانے واقعات کی کھوج لگاتی ہے، ’’وینز ڈے‘‘ نیٹ فلکس کی اوریجنل ویب سیریز ہے جس میں جینا اورٹیگا، کرسٹینا رِکی، کیتھرین زیٹا جونز اور لوئی گزمن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

معروف ویب سیریز ڈارک کے خالق بران بو اوڈور اور یانخشے فریزے کی جانب سے بنائی جانے والی نیٹ فلکس کی سیریز 1899 اس وقت دنیا بھر میں دیکھی جارہی ہے۔ ’1899‘ کی کہانی لندن سے نیویارک سفر کرنے والے ایسے مہاجر کے گرد گھومتی ہے جو دورانِ سفر سمندر میں کھڑے ایک بحری جہاز پر جاتا ہے اور پھر اس کے ساتھ انہونے واقعات شروع ہوجاتے ہیں، ’1899 ‘ پاکستان میں نیٹ فلکس پر دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

’خاکی دی بِہار چیپٹر‘ ہندی زبان میں ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس کی نئی ویب سیریز ہے جوکہ پاکستانی ٹرینڈنگ میں تیسرے نمبر پر ہے، ’خاکی دی بِہار چیپٹر‘ کی کہانی ایک ایماندار پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جسے انڈیا کی ریاست بِہار میں جرائم اور کرپشن کے خلاف لڑائی کرنی پڑتی ہے، تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کرنے والی نیٹ فلکس کی اس ویب سیریز کی کاسٹ میں کَرن ٹیکر، نیکیتا دتا، اویناش تیواری اور جتن سرنا شامل ہیں۔

2018 میں ریلیز ہونے والی ڈرامہ اور تھرلر نوعیت کی ’ایلیٹ‘ نامی ہسپانوی سیریز نیٹ فلکس پر چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے، خاکی دی بِہار چیپٹر‘ ہندی زبان میں ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس کی نئی ویب سیریز ہے، ’ایلیٹ‘ سکول میں پڑھنے والے نوجوانوں کی کہانی ہے جس کا مرکزی کردار لڑائی، حسد اور قتل کے گرد گھومتا ہے۔ویب سیریز ایلیٹ کا چھٹا سیزن رواں ماہ 18 تاریخ کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوا ہے جس بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

Back to top button