ملکی تاریخی میں پہلی بار 200 ارب مالیت کے انرجی سکوک بانڈز کا اجراء

نامور ہدایتکار اور فلم ساز جامی نے گذشتہ دنوں اپنے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں 13 سال قبل ایک طاقتور شخصیت کی جانب سے ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم انہوں نے ’ریپ‘ کرنے والے شخص کا نام نہیں بتایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ طاقتور شخصیت ہیں اور جب انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی بات دوستوں کے ساتھ کی تو وہ ان پر مذاق کرنے لگے۔
جامی نے اپنی ٹوئٹس میں بھی بتایا کہ چوں کہ وہ خود بھی ’ریپ‘ کا شکار ہوئے، اس لیے ہی وہ بڑھ چڑھ کر ’می ٹو مہم‘ کا ساتھ دیتے ہیں اور ہراسانی کا شکار ہونے والی خواتین کی آواز بنتے ہیں۔اگرچہ جامی کی ٹوئٹس پر دیگر کئی افراد نے بھی ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا، تاہم اب گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع، اداکارہ ارمینا خان، فلم ساز مہرین جبار اور اداکارہ و فلم ساز انجلینا ملک نے بھی ان کی حمایت کرتے ہوئے انہیں مکمل ساتھ کا یقین دلایا ہے۔

5db14d3996a72یاد رہے کہ میشا شفیع نے بھی گزشتہ برس گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا اور اب ان کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔ماضی میں جامی بھی میشا شفیع کی حمایت کر چکے ہیں اور اب گلوکارہ نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے۔میشا شفیع نے اپنی 2 ٹوئٹس میں جامی کو یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گی اور انہیں ان پر مکمل یقین ہے۔
5db1adf062b6dمیشا شفیع نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس پر ہراسانی کے شکار افراد پر طنز کرنے والے افراد کے حوالے سے بھی لکھا اور ساتھ ہی کہا کہ بعض افراد ہراسانی کا شکار ہونے والے افراد کا کسی خاص مقصد کے تحت وقتی ساتھ بھی دیتے ہیں۔
گلوکارہ نے ایک ٹوئٹ میں فلم ساز کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وہ نہ صرف انہیں دیکھ رہی ہیں بلکہ وہ انہیں سن بھی رہی ہیں اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔

5db1ada802282

میشا شفیع نے ایک صارف کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جب سے وہ ہراسانی کا معاملہ سامنے لائی ہیں، تب سے انہیں آن لائن تضحیک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے خلاف لاکھوں بار نامناسب الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔
اداکارہ ارمینا خان نے بھی فلم ساز جامی کا ساتھ دیتے ہوئے انہیں بہادر مرد بھی قرار دیا۔

jami

فلم ساز مہرین جبار نے بھی جامی کے حوصلے کی تعریف کی اور لکھا کہ ہمیں چاہیے کہ ہمیں ہراسانی کا شکار ہونے والے افراد کا ساتھ دیں اور ’ریپ‘ کرنے والے درندوں کے خلاف اٹھ کھڑےہوں۔
اداکارہ و فلم ساز اینجلینا ملک نے بھی دیگر شوبز شخصیات کی طرح جامی کا ساتھ دیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔
ساتھ ہی انہوں نے فلم ساز کی جانب سے اپنا قصہ سامنے لانے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے دیگر کئی افراد کو ہمت فراہم کی ہےکہ وہ بھی اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو سامنے لائیں۔

5db158a47a980

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button