ملکی سالمیت پرکوئی سمجھوتہ ہوگا نہ غیرمستحکم کرنے دیں گے

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، کسی بھی قوت کو پاکستان کو غیر مستحکم نہیں کرنے دیں گے۔

 صدر آصف علی زرداری کا یوم پاکستان پر پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ایس آئی ایف سی سے ملک میں ترقی آئے گی، ہماری ذمے داری ہے تمام مشکلات کا مل کر حل نکالیں، پاکستان کو معاشی، سماجی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے۔آج کی یہ ولولہ انگیز پریڈ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کیلئے ہمارے قومی جذبوں اور امنگوں کی عکاس ہے، ہمیں قومی اتفاق رائے کے ساتھ مؤثر حکمت عملی، دانشمندانہ انتظام، صوبوں اور وفاق کے مابین بہتر روابط کی اشد ضرورت ہے۔

آصف زرداری کاکہنا تھاکہ قوم مایوس نہ ہو، ہم پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط اور خود کفیل بنانے کیلئے پُرعزم ہیں، معاشی مسائل کے حل اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا قیام عمل میں لایا جاچکا۔انسانی وسائل کی ترقی اور ہنر مندی، زراعت، آئی ٹی، صنعتی ترقی اور گڈ گورننس پر توجہ دینا ہوگی، تمام اسٹیک ہولڈرز وطن عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں۔

Back to top button