قیدیوں کی سزامیں 90دن کی کمی کانوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران قیدیوں کی سزاؤں میں 90دن کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جو قیدی پہلے ہی سزا میں رعایت لے چکے ہیں انہیں مزید رعایت نہیں ملے گی۔ریاست کے خلاف سر گرمیوں میں ملوث قیدیوں کو بھی سزا میں کمی کی رعایت نہیں ملے گی فرقہ واریت،منشایت اور زنا کے مقدمات میں ملوث قیدیوں کو بھی سزا میں رعایت نہیں ملے گی ڈکیتی اور اغور میں ملوث قیدیوں کو بھی یہ سزامیں رعایت حاصل نہیں ہوگی۔ بغاوت اور جاسوسی میں ملوث قیدیوں کی بھی سزامیں کمی نہیں ہوگی

Back to top button