ملک بھرمیں شدید سردی ،میدانی علاقوںمیں دھند،پہاڑوں پربرفباری

ملک بھرمیں شدیدسردی کی لہر ،کوئٹہ، وادی کوئٹہ کے پہاڑوں، زیارت اور قلات میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے تاہم بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اتوار سے بارش اور برفباری کا نیا اسپیل داخل ہو جائے گا۔بارش اور برفباری کے نئے اسپیل سے نوشکی، چاغی، تربت، گوادر اور کیچ سمیت پنجگور میں بارش کے امکانات ہیں جبکہ کوئٹہ، قلات، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی اور کان مہتر زئی میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔
لاہورمیں شدید سردی ،درجہ حرارت 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،دھند کے باعث موٹروے بھی ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں پارا منفی دو اور کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری تک گرگیا، لاہور سمیت پنجاب میں شدید سردی کے ساتھ دھند کا راج بھی برقرار ہے۔آج سے کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جنوری میں راتیں مزید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔
