بنگلہ دیش میں انتخابات سے قبل ہنگامے،پولنگ سٹیشن،ٹرین نذرآتش

بنگلہ دیش میں آج اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باوجود انتخابات،اپوزیشن کا بائیکاٹ،شدید ہنگامے پھوٹ پڑے،پولنگ سٹیشن،ٹرین جلا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں اپوزیشن سمیت دیگرجماعتوں نے آج انتخابات کےبائیکاٹ کااعلان،2روزہ ہڑتال کی کال دیدی کیااورعوام سے ووٹ کاسٹ نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے ۔
دوسری جانب اپوزیشن کے بغیر انتخابات میں شیخ حسینہ واجد کی پانچویں بار وزیراعظم منتخب ہونے کی بھی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
ادھر الیکشن سے پہلے پُرتشدد واقعات کے دوران ڈھاکا میں 5 اسکولوں اور 4 پولنگ بوتھ کو آگ لگا دی گئی جبکہ گذشتہ روز مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے بھی 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے تھے۔پولیس نے واقعے کا ذمہ دار اپوزیشن کو قرار دے کر 7 ارکان گرفتار کرلیے، اپوزیشن نے پولیس کی جانب سے عائد کردہ الزامات مسترد کردیے۔
اپوزیشن جماعت نے دو روزہ ملک گیر ہڑتال کی اپیل کے بعد الیکشن سے پہلے ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
اپوزیشن غیر جانبدار نگران حکومت اور شیخ حسینہ واجد کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہی ہے۔دوسری جانب اب تک بنگلادیش نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت 11 ہزار افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں جبکہ ہزاروں روپوش ہیں۔
