’منی ہائسٹ‘ میں کوئی کردار ادا نہیں کررہا

گزشتہ دنوں اداکار ہمایوں سعید کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں چل رہی تھیں کہ وہ نیٹ فلکس کے مقبول ترین اسپینش شو ’’منی ہائسٹ‘‘ کے سیزن 4 میں شو کے مرکزی اداکا ر ’پروفیسر‘ کے کردارمیں نظر آئیں گے۔ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ ہمایوں سعید نے حال ہی میں شو کے پروڈیوسر الیکس پینا سے اس سلسلے میں ملاقات کی ہے۔
اس شو کو دنیا بھر میں لوگوں نے اس حد تک پسند کیا کہ شاہ رخ خان نے اس کے حقوق خرید لیے ہیں اوروہ اس پر بالی ووڈ فلم بنائیں گے۔ لہذا جب لوگوں نے سنا کہ ہمایوں سعید ’’منی ہائسٹ‘‘ سیزن 4 میں کام کررہے ہیں تو پاکستانی مداحوں نے نہایت خوشی اور حیرانی کا اظہار کیا۔
تاہم ہمایوں سعید نے گزشتہ روز ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے صرف مذاق قرار دیا اور کہا کہ ان شااللہ ہم اپنا ’منی ہائسٹ‘ بنائیں گے۔
Relax guys this is just SATIRE. @parhlo team may be you need to go a bit easy
Insha Allah apna Money Heist banayen gayhttps://t.co/RC57kX23wK
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) February 3, 2020
واضح رہے کہ ’منی ہائسٹ‘ کا اسپینش نام ’لاکاسا دی پیپل‘ ہے تاہم یہ نیٹ فلکس پر’منی ہائسٹ‘ کے نام سے مشہور ہوا۔ یہ ایک کرائم ڈرامہ سیریز ہے جس میں ’پروفیسر‘ نامی شخص 8 لوگوں کو دنیا کی سب سے بڑی چوری کرنے کی ٹریننگ دیتا ہے۔ اس شو کے اب تک 3 سیزن منظر عام پر آچکے ہیں جنہوں نے نیٹ فلکس پر بے تحاشہ مقبولیت حاصل کی اور اب شائقین چوتھے سیزن کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔
