موٹروے زیادتی کیس : خاتون کا اے ٹی ایم استعمال ہونے کا انکشاف

موٹر وے پر گجرپورہ کے قریب خاتون کے ساتھ زیادتی کیس میں انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کا اے ٹی ایم استعمال کیا جا رہا تھا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنے والے 2افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ دونوں افراد نے اے ٹی ایم سے ٹرانزیکشن کرنے کی کوشش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔ جب کہ ان کے ڈی این اے سیمپل بھی لے لیے گئے۔ اس اہم پیش رفت کے بعد مقدمہ مزید مضبوط ہوگیا ہے۔ گرفتار افراد سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کی توقع بھی ظاہر کی جا رہی ہے کیوں کہ یہ بہت بڑی پیش رفت ہے۔
واضح رہے دو روز قبل سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے خاتون موٹروے پر زیادتی کا نشانہ بن گئی۔
گزشتہ رات بھی موٹروے پر ڈکیتی کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ لاہور اسلام آباد موٹروے پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر کئی مسافروں کو لوٹ لیا تھا۔ یہ واقعہ شیخوپورہ سے 3 کلومیٹر دور پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے سڑک پر درخت گرا کر اسے بلاک کیا ہوا تھا۔ جب راہ گیر سڑک پر موجود درخت ہٹانے کےلیے گاڑیوں سے اترتے تو ملزمان ان کو لوٹنا شروع کر دیتے تھے۔ ڈاکو گاڑیوں کے ٹائروں پر فائرنگ کرتے اور مسافروں سے لوٹ مار کرتے رہے لیکن موٹروے پولیس مدد کو نہ پہنچ سکی۔
اس واقعہ کے دوران بھی موٹروے پولیس کا رویہ پہلے جیسا ہی رہا اور جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسافروں نے موٹروے پولیس کو اطلاع بھی دی جس پر ان کا کوئی رد عمل سامنے نہ آیا۔ اس بھیانک واردات کا اختتام ڈرامائی انداز میں اس وقت ہوا جب وہاں پر اچانک ایمبولینس آ گئی، ایمبولینس کو پولیس کی گاڑی سمجھ کر ملزمان رفو چکر ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button