موٹروے زیادتی کیس: مرکزی ملزم عابد کے 6 خاکےجاری

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے زیادتی کیس میں تاحال فرارمرکزی ملزم عابد علی کے 6 مختلف زاویوں سے خاکے تیار کر لیے گئے ہیں. پولیس ذرائع کے مطابق تیار کیے گئے خاکے تفتیشی ٹیموں کے حوالے کردیے گئے ہیں، اور بتایا گیا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد علی مختلف روپ دھارسکتا ہے۔گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم داڑھی ، مونچھ ، کلین شیو یا دیگر میں سے کسی بھی قسم کے روپ میں ہوسکتا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق خاکے تیار کئے گئے ہیں تاکہ ملزم روپ بدل کر بھی کہیں جانا چاہے تو لوگوں کو پہچاننے میں مدد ملے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مختلف روپ میں ہو سکتا ہے، ملزم داڑھی مونچھ ، کلین شیو یا دیگر کوئی بھی روپ دھار سکتا ہے لہذا ملزم کے خاکے تفشیشی ٹیموں کو دے دیئے گئے ہیں تاکہ ملزم تک رسائی حاصل کی جاسکے۔پولیس کے مطابق ملزم عابد کے جو خاکے تیار کیے گئے ہیں اس میں ملزم کو بغیربال، بغیرمونچھ ، فرنچ داڑھی میں دکھایا گیا ہے.
پولیس کی جانب سے جاری کردہ خاکوں میں ملزم عابد علی کو مختلف روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں عابد کے بال ہٹائے گئے ہیں، ایک میں اس کو صرف مونچھوں میں دکھایا گیا، ایک خاکے میں کلین شیو رکھا گیا ہے اور ایک میں فرنچ کٹ داڑھی میں دکھایا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ان تمام خاکوں میں سے کسی بھی روپ کو دھار سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ان خاکوں کا مقصد ملزم کی جلد سے جلد گرفتاری ممکن بنانا ہے۔ پولیس اس سے قبل ہی اپنے نمبرز جاری کر چکی ہے جہاں ملزم عابد علی کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ملزم کی خبر دینے والے شخص کیلئے 25 لاکھ روپے انعام بھی رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عابد علی گجرپورہ زیادتی کیس میں مرکزی ملزم ہے جو اب تک 4 مرتبہ پولیس سے بچ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوچکا ہے۔ گزشتہ روز بھی پولیس کی نا اہلی کی وجہ سے عابد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سندھ اور کے پی کے علاقوں میں بھی آتا جاتا رہا۔ عابد جام شورو، بونیر اور ہنگو میں قیام کرتا رہا ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں سندھ اور کے پی کے روانہ کر دی گئیں۔
واضح رہے کہ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کی سالی کشور بی بی نے بتایا تھا کہ عابد علی نے اپنا حلیہ مکمل طور پر تبدیل کر لیا ہے۔ملاقات کیلئے آیا تو پولیس کو اطلاع دے دی تھی، لیکن وہ پولیس پہنچتے ہی فرار ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ گجر پورہ کا مرکزی ملزم عابد علی چوتھی مرتبہ پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔
55
بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز پولیس کی جانب سے ننکانہ صاحب میں ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا۔ پولیس کو ملزم عابد علی کی اس کی سالی کے گھر موجودگی کی اطلاع ملیاس کے باوجود پولیس 30 منٹ تاخیر سے وہاں پہنچی۔ ملزم عابد علی اپنی سالی کیساتھ ایک پارک میں موجود تھا جب پولیس نے اسے پکڑنے کی کوشش کی۔
666
پولیس اہلکاروں نے جیسے ہی عابد علی پر ہاتھ ڈالا، ملزم اہلکاروں کو دھکا دے کر فرار ہوگیا۔ عابد علی کی سالی نے بتایا کہ عابد ننکانہ صاحب کے رائے بلار بھٹی پارک میں میرے ساتھ موجود تھا جب پولیس نے چھاپہ مارا لیکن ملزم پھر بھی فرار ہوگیا۔ میڈیا کو دیے گئے بیان میں ملزم کی سالی کشور بی بی نے بتایا ہے کہ عابد علی نے اپنا حلیہ مکمل طور پر تبدیل کر لیا ہے۔ عابد علی نے کلین شیو کر لی ہے اور اپنی باقی حالت بہت زیادہ خراب کر لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button