مگھرمچھ کے پیٹ سے زندہ نکلنے والے انسان کی ویڈیو وائرل

مگھر مچھ کے پیٹ سے زندہ نکلنے والے انسان کی ویڈٰیو انٹرنیٹ پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، انسان کو مگھر مچھ کے منہ سے نکلتے دکھایا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک حیرت انگیز ویڈیو وائرل ہوئی جسے دیکھنے والے افسوس اور خوف میں مبتلا ہوئے تاہم کچھ دیر بعد لوگوں نے اس کی حقیقت جان کر اس پر حیرانی کا اظہار کیا۔
ویڈیو میں ایک شخص کو مگر مچھ کے پیٹ کے اندر سے زندہ باہر آتے ہوئے دیکھا گیا جس پر لوگ اس واقعے کی ابتدائی تکلیف کے بارے میں سوچ کر ڈر و خوف کا شکار ہوگئے۔
اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر 6 لاکھ سے زائد مرتبہ پسند کیا گیا جبکہ اسے دیکھنے والوں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے۔اس ویڈیو پر صارفین نے حیرانی کا اظہار اور دلچسپ تبصرے بھی کیے۔