ساجد سدپارہ نےنیپال میں ماؤنٹ ماکالو کامیابی سے سر کرلی

پاکستان کے نامور کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے نیپال میں واقع دنیا کی 5ویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ماکالو (8485 میٹر) کو بغیر اضافی آکسیجن کے سر کر لیا۔
مہم کے منتظم ادارے سیون سمٹ ٹریکس کے مطابق ساجد سدپارہ 2 مئی کی صبح 5 بجے کامیابی سے چوٹی پر پہنچے۔ ٹیم میں پاکستان سے ساجد کے علاوہ یوهانس لاؤ اور 7 شیرپا شامل تھے، جنہوں نے ایک مشکل اور تکنیکی لحاظ سے چیلنجنگ مہم کو کامیابی سے مکمل کیا۔
ساجد سدپارہ اس وقت دنیا کی تمام 14، 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کو بغیر اضافی آکسیجن کے سر کرنے کے مشن پر ہیں، اور ماکالو کی کامیاب چڑھائی اس سلسلے میں ان کی 10ویں بڑی کامیابی ہے۔ وہ 4 اپریل کو نیپال پہنچے تھے جبکہ 16 اپریل کو بیس کیمپ پہنچ کر 25 اپریل کو سمٹ روٹیشن مکمل کی گئی۔
ساجد، لیجنڈری کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے صاحبزادے ہیں، جو 2021 میں کے ٹو کی سرمائی مہم کے دوران جان کی بازی ہار گئے تھے۔ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ساجد نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

Back to top button