میرے پاس تم ہو کی آخری قسط میں سب مرجائیں گے

مقبول ترین ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ کی اب تک 22 اقساط سامنے آچکی ہیں اور اب مداحوں کو آخری قسط کا بےصبری سے انتظار ہے جو 60 منٹ دورانیے کی ہوگی۔تاہم گزشتہ سال سے اب تک اس ڈرامے کے اداکار کہانی کے حوالے سے کئی انکشافات کرچکے ہیں۔
ڈرامے میں چائلڈ اسٹار شیث گل نے بھی اہم کردار نبھایا — فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹایک انٹرویو میں ہمایوں سعید نے انکشاف کیا تھا کہ ڈرامے میں آگے جاکر ایک قتل بھی ہوگا جس کے بعد حرا مانی نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ ایک نہیں 2 کرداروں کا قتل دکھایا جائے گا۔جس کے بعد عدنان صدیقی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ آخری قسط کے ایک سین میں ہمایوں سعید اپنے والد کا ذکر کرتے نظر آئیں گے۔ ان تمام بیانات کے بعد مداحوں میں ڈرامے کے اختتام کو لے کر بےچینی میں اضافہ ہی ہوا ہے جبکہ آخری قسط سے قبل ڈرامے کی مکمل ٹیم سے بار بار یہی سوال پوچھا جارہا ہے کہ ‘آخری قسط میں کیا ہوگا؟’

https://www.facebook.com/NewsVideoz/videos/2550137728638697/
ڈرامے میں ‘ہانیہ’ نامی ٹیچر کا کردار نبھانے والی حرا مانی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں ایک خاتون ان سے یہی سوال پوچھتی نظر آئیں۔ ویڈیو کی شروعات میں تو حرا نے غصے میں جواب دیا کہ ‘میں تنگ آگئی ہوں اس سوال سے’، ساتھ میں اداکارہ نے آخری قسط کے حوالے سے کچھ بتانے سے انکار بھی کیا۔جس کے بعد غصے میں حرا مانی نے یہ بتادیا کہ ڈرامے کے آخر میں سب مرجائیں گے’ اور یہ کہہ کر وہ خود پریشان ہوگئیں۔

حرا مانی اس ڈرامے میں ٹیچر کے روپ میں نظر آئیں — فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹویسے تو مداحوں کو اس بات کا اندازہ ہے کہ ڈرامے کے آخر میں ہر کردار کا قتل نہیں ہوگا تاہم 2 کرداروں کا قتل ضرور دکھایا جائے گا اور مداح یہ جاننے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں کہ وہ کون سے کردار ہوسکتے ہیں۔
ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ڈرامے میں شہوار اپنی اہلیہ ماہم اور دانش کے کردار کو گولی مار دے یا پھر یہ کہانی اس طرح بھی ختم ہوسکتی ہے کہ شہوار اپنی اہلیہ کو گولی مارے، وہیں مہوش شہوار کو جان سے مار دےاور یہ بھی ممکن ہوسکتا ہے کہ مہوش خودکشی کرلے۔
گزشتہ ہفتے سامنے آئے ایک پروگرام میں ندیم بیگ سے سوال کیا گیا کہ اگر آخری قسط میں کسی ایک کردار کو مارنا ہو تو وہ کس کو ماریں گے؟اس پر ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ وہ عائزہ خان کے کردار ‘مہوش’ کا مارنا چاہیں گے۔
یاد رہے کہ ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی شادی شدہ جوڑوں کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے میں ایک شادی شدہ خاتون کو دوسرے شادی شدہ مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرتے ہوئے اور اپنے شوہر سے طلاق حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ مہوش (عائزہ خان) ایک غریب گھرانے کی شادی شدہ خاتون ہوتی ہیں جو پیسوں کی لالچ میں اپنے شوہر (ہمایوں سعید)کو دھوکا دے کر ان سے طلاق لے کر امیر شخص ‘شہوار’ (عدنان صدیقی) سے تعلقات استوار کرکے ان سے شادی کرنے کی خواہش مند ہوتی ہے۔
دونوں کی شادی سے قبل ہی امیر شخص شہوار کی پہلی اہلیہ ماہم (سویرا ندیم) امریکا سے واپس آجاتی ہیں اور مہوش کو بے عزت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے امیر شوہر کو جیل بھجوا دیتی ہیں۔
ڈرامے کی کہانی کو بہت زیادہ لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ تنقید کے باوجود اس ڈرامے کو بہت زیادہ دیکھا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر آئے دن اس ڈرامے سے متعلق کوئی نہ کوئی بحث ہوتی رہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button