میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لازمی قرار

عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لازمی قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کوئی نجی میڈیکل کالج ایم ڈی کیٹ سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا ہے۔

سپریم کورٹ نے میڈیکل کے طلباء کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے دائر اپیلیں خارج کر دی ہیں ، پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں بتایا کہ ‏ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کو قانونی تحفظ حاصل ہے، نجی میڈیکل کالجز کے داخلے کیلئے بنائے گئے طریقہ کار کا ایم ڈی کیٹ سے تعلق نہیں۔

ایم ڈی کیٹ قانونی تقاضا ہے، باقی تمام ٹیسٹ نجی کالجز کے اپنے ہیں،کوئی نجی میڈیکل کالج ایم ڈی کیٹ سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا۔

Back to top button