ن لیگ ، پیپلز پارٹی امیدواروں کی نا اہلی درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 133 میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے این اے 133 سے امیدوار سہیل شہزاد کی درخواست پر سماعت کی۔جج نے درخواست گزار کو کہا کہ آپ کو ضلعی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنا چاہئے تھی ۔ متعدد بار خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کو خود امیدواروں کیخلاف کاررواٸی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

درخواست کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے موقف اپنایا کہ ضلعی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف یہ ای سی پی میں اپیل دائر کرنے کے اہل ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب داد رسی کیلئے ایک فورم موجود ہو تو عدالت حکم جاری نہیں کر سکتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں اومی کرون کا پہلا کیس رجسٹرڈ

واضح رہے کہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی نے اسم گل کو امیدوار بنایا جبکہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر شائستہ پرویز ملک الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

Back to top button