میگھن مارکل نے برطانوی شاہی خاندان پر نسلی پرستی کا الزام عائد کردیا

برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل نے ایک تہلکہ خیز انٹرویو میں شاہی خاندان پر نسلی پرستی کا الزام عائد کرتے ہوئے شاہی خاندان کے راز افشا کر دیے اور بجلیاں گرا دیں۔
میگھن مارکل نے کہا کہ آزاد ماحول میں گفتگو کرتے ہوئے وہ اچھا محسوس کررہی ہیں کہ کوئی ان کی ٹوہ میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان کی جانب سے مجھے تحفظ نہیں ملا، شاہی خاندان کو یہاں تک تحفظات تھے کہ شادی کے بعد ہمارے بچے کی رنگت کتنی کالی ہوگی۔ میگھن مارکل نے بتایا کہ شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد مجھے خاموش کرا دیا گیا، نہیں جانتی تھی کہ شاہی خاندان کا فرد ہونا کیسا ہوتا ہے، میں مزید زندہ نہیں رہناچاہتی تھی، میری کردار کشی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ میری اور ہیری کی شادی با ضابطہ تقریب سے تین دن پہلے ہوچکی تھی، شاہی خاندان سے متعلق تصور اور حقیقت میں بہت فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکہ برطانیہ سے پہلی ملاقات رسمی نہیں تھی، شاہی خاندان نے مشکل وقت میں ذہنی سکون کےلیے میری مدد نہیں کی، یہ دعویٰ غلط ہے کہ شہزادی کیٹ میری وجہ سےغمزدہ ہوئی، درحقیقت میں نشانہ بنی جب کہ شہزادی کیٹ نےمعافی مانگی، غلطی تسلیم کی اور مجھے پھول بھی پیش کیے۔ دوران انٹرویو شہزادہ ہیری نے کہا کہ شاہی محل کے ساتھ اختلافات کی بنا پر اپنی ماں شہزادی ڈیانا کی تکلیف کا سوچ کر ان کا دل ٹرپتا ہے کیوں کہ وہ اور میگھن ایک دوسرے کے ساتھ ہیں جب کہ ڈیانا اس تمام صورت حال میں تنہا تھیں۔ علاوہ ازیں انٹرویو کے دوران ہیری اور میگھن مارکل نے اپنے ہاں بچی کی پیدائش کی خوشخبری بھی سنا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button