نئے الیکشن پر معاملات طے پاگئے، قوم جلد تاریخ سنے گی

حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان الیکشن کیلئے حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بتایا کہ نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم انتخابات کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی خبر جلد سن لے گی۔
ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ،نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں،صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں۔ڈالر 250 کا،بجلی اور LPG میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 29, 2022
شیخ رشید نے کہا کہ قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں،صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں۔اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔ نہ یہ عوام میں جانے کے قابل، نہ فرار ہونے، نہ ہی باہر سے بلانے کے قابل ہیں، اب خلق خدا فیصلہ کرے گی ۔جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے۔
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور ایل پی جی مہنگی ہونے پر شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر 250 کا، بجلی اور LPG میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا، بحران سری لنکا سے لبنان، عراق اور اب پاکستان کی طرف آ رہا ہے، ان ہی دنوں میں یورپ میں 4 حکومتیں ختم ہو گئی ہیں۔
