امریکہ کی پی آئی اے کی پروازیں بحال کرنے کی یقین دہانی

امریکہ نے پاکستان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ پاکستانی ائیر لائن پی آئی اے کی بحالی کے لیے اقدامات کو یقینی بنائے گا۔
وزیراعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی کی امریکی عہدیداران سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، تجارت کے فروغ، افغان صورتحال اور پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سلمان صوفی کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان ائیر لائن کی امریکا کے لیے پروازیں بحال کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے اور پاکستان اس مقصد کے لیے ایف اے اے کو انسپیکشن کی دعوت بھی دے گا۔

Back to top button