برطانیہ سے خیرات کی رقم پی ٹی آئی اکائونٹ میں منتقل ہونے کا انکشاف
حکومت سمیت اتحادی جماعتوں کی جانب سے جہاں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا زور بڑھ رہا ہے، اس میں ایک نئی کڑی کا اضافہ ہوتے ہوئے یہ بات سامنے آئی ہے کہ برطانیہ سے خیرات کیلئے اکٹھی کی گئی رقم تحریک انصاف کے اکائونٹ میں منتقل کی گئی۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی نے پی ٹی آئی کیلئے خیرات کے نام پر رقم اکٹھا کی، برطانیہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کروائے گئے، اس کے علاوہ مختلف ذرائع سے حاصل کی جانے والی رقم پاکستان تحریک انصاف کو منتقل کی گئی۔
فنانشنل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عارف نقوی نے کیمن آئی لینڈ میں شامل کمپنی ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کو پاکستان تحریک انصاف کے بینک رول کے لیے استعمال کیا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے چندہ ملنے کی تصدیق کی گئی لیکن کہا کہ انہیں رقم کے ذرائع کا علم نہیں۔
دوسری جانب جنوری میں الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹن کرکٹ کلب سے 1.12 ملین ڈالر منتقل کیے گئے لیکن پی ٹی آئی نے پیسے کے ذرائع نہیں بتائے۔
عارف نقوی نے ووٹن کرکٹ کلب کا مالک ہونا تسلیم کیا ہے لیکن کسی غلط کام کرنے کی تردید کی ہے، الیکشن کمیشن کو جمع کروائے گئے ایک بیان میں عارف نقوی نے کہا کہ انہوں نے کسی غیر پاکستانی شخص یا کمپنی کی کسی ممنوعہ ذریعے سے رقم حاصل نہیں کی۔
قومی اسمبلی کی 40 سیٹوں پر ضمنی الیکشن کرانے کا فیصلہ
2013 میں عارف نقوی نے تین حصے میں تحریک انصاف کو 2.12 ملین ڈالر منتقل کیے تاہم ووٹن کرکٹ کے بینک اسٹیٹمنٹ سے الگ کہانی سامنے آتی ہے، 2013 میں عارف نقوی نے تین حصے میں تحریک انصاف کو 2.12 ملین ڈالر منتقل کیے، ابراج گروپ کی طرف سے منتقل کی گئی سب سے بڑی رقم 1.3 ملین ڈالر تھی۔کمپنی کی دستاویز کے مطابق یہ رقم ووٹن کرکٹ کو کے الیکٹرک سے منتقل کی گئی۔
