نااہلی کی مدت 5سال کرنے کے قانون کا سیکشن 232 چیلنج

نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کے قانون کی سیکشن 232 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست میاں شبیر اسماعیل نے اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو سادہ اکثریت کے ساتھ قانون سازی کا اختیار نہیں ہے، یہ قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کی سیکشن 232 کو غیر آئینی قرار دیا جائے ۔
