نادرا کا بائیومیٹرک ڈیٹا ہیک کیے جانے کا انکشاف
نادرا کا بائیومیٹرک ڈیٹا ہیک ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں جعلی سمز کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے ، اس بات کا انکشاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ڈاکٹر طارق پرویز نے بتایا کہ نادرا کا بائیومیٹرک ڈیٹا ہیک ہو چکا ہے، ادارے کی جانب سے فیصل آباد میں کارروائی کے دوران 13 ہزار جعلی سمز برآمد کی گئیں ۔ نادرا کا ڈیٹا کمپرومائز ہوچکا ہے۔
سائبر کرائم ونگ کو اب تک 89 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں مگر عملے کی کمی کا سامنا ہے ، سائبر کرائم ونگ کے پاس صرف 162 انویسٹی گیشن افسران ہیں۔
کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی کنول شوزب نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومتی اراکین کے موبائل نمبروں کی لوکیشن ٹریس کی گئی ہیں۔ مجھ سمیت دو ممبران کی لوکیشن سندھ کے علاقے ٹھٹہ میں ٹریس ہوئی۔کنول شوزب نے کہا کہ سب کی لوکیشن وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری لے رہی تھیں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لوکیشن تو ہمیشہ لی جاتی ہے، پارٹی کو ہم اپنی مرضی سے لوکیشن دیتے ہیں لیکن کمیٹی میں ایک مثال دی تھی۔
