کرنل قذافی کے بیٹے صدارتی انتخابات کے لیے نااہل قرار

معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو الیکشن کمیشن نے آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔

جن امیدواروں پر ہائی نیشنل الیکشنز کمیٹی کی جانب سے پابندی لگائی گئی ، ان امیدواروں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ۔

سزا کی وجہ سابق آمر کے بیٹے کے خلاف عدالتی سزا کو قرار دیا البتہ انہیں یہ حق دیا گیا ہے ۔2015 میں تریپولی کی عدالت نے سیف الاسلام قذافی کو سزائے موت سنائی تھی۔

والد کے خلاف شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کے خلاف انسانیت سوز جرائم کے ارتکاب کے الزامات پر وہ عالمی فوجداری عدالت کو بھی مطلوب ہیں۔

یو این کی ملک میں جمہوریت کے فروغ کی کوششوں اور ملک میں جنگ کے خاتمے کے بعد لیبیا میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا انعقاد 24 دسمبر کو ہوگا۔

Back to top button