نذیرچوہان نے باضابطہ شہزاد اکبرسے معافی مانگ لی

  ایم پی اے نذیرچوہان نے باضابطہ شہزاد اکبرسے معافی مانگ لی۔ ایم پی اے نذیرچوہان نے باضابطہ شہزاد اکبرسے تحریری طور پرمعافی مانگ لی۔ نذیر چوہان نے کہا کہ ٹی وی پروگرام میں شہزاد اکبر پر لگائے گئے الزامات پرمعذرت خواہ ہوں۔ اس سے قبل نذیرچوہان پہلے ٹیلیفون پر بھی معذرت کرچکے ہیں۔

 

شہزاد اکبرکی جانب سے 20 مئی کودرخواست دی گئی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ جہانگیرترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان نے ایک پروگرام میں ان پرجھوٹے الزامات لگائے جن سے ان کی زندگی کوخطرہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ’’ترین گروپ‘‘ نے اپنے ساتھی ایم پی اے نذیرچوہان کی گرفتاری پر حکومت کے خلاف شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ ترین گروپ کا خیال تھا نذیر چوہان کی گرفتاری کے بعد حکومت ہمارے مزید ساتھیوں کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔

Back to top button