نسلہ ٹاور کو بم سے گرانے کا حکم

عدالت عظمیٰ نے ایک ہفتے کے دوران نسلہ ٹاور کو بم سے گرانے کا حکم دے دیا ، چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ایک ہفتے کے دوران ٹاور کو گرانے کا حکم دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ نسلہ ٹاورکو کنٹرولڈ ایمیونیشن بلاسٹ سے ایک ہفتے کے دوران گرائیں اور اس سے قریبی عمارتوں یا انسانوں کو نقصان نہیں ہونا چاہئے۔ نسلہ ٹاورکا مالک متاثرین کو رقم واپس کرے اور کمشنرکراچی نسلہ ٹاورکے مالک سے رقم متاثرین کو واپس دلوائیں۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا ، نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کے لیے نوٹس بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔
