نوازشریف پاکستان آ کر گرفتاری دیں گے،خواجہ آصف کادعویٰ

مسلم لیگ ن کےرہنما اورسابق وزیر خواجہ آصف نے دعویٰ کیاہے کہ  نوازشریف 21اکتوبر کو پاکستان واپس آ کر گرفتاری کیلئے تیار ہیں۔خواجہ آصف کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ماضی میں بھی سابق وزیراعظم نوازشریف نے کیسزکاسامنا کیا تھا اب بھی ہر طرح کے حالات کاسامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔وقت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو سچا ثابت کیاہے۔  نواز شریف کا بار  بار  واپس آنا ان کی سچائی کا سب سے بڑا ثبوت ہے،  میں پارٹی کے ساتھ تعلق کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہوں، پارٹی اور لیڈر کے بغیر میرے ذہن میں سیاست کا کوئی تصور نہیں۔

سابق وزیرکاکہنا تھا کہ  فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے میں جھول ہوتا تو یہ ساری باتیں نہ ہوتیں، فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے  پر عمل درآمد ہونا چاہیے، دھرنے والوں کو  وہی لے کر  آئے تھے جنہوں نے نواز  شریف کے خلاف سازش شروع کی تھی،  پیسے دینے والی ویڈیو  ہی ثبوت ہےکہ کون لےکر آیا اور کون لےکرگیا، دھرنے کا مقصد کسی طرح نواز  شریف کی واپسی کا راستہ بند کرنا تھا۔

Back to top button