نواز شریف حکومتی درخواست پر علاج کرانے بیرون ملک گئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف حکومت کی درخواست پر علاج کرانے باہر گئے اب وہ لندن میں نہ صرف اپنا علاج کروا رہے ہیں بلکہ حکومت کا بھی علاج کر رہے ہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ قائد نوازشریف ورزش بھی کرتے ہیں، ہم نے نوازشریف سے درخواست کی ہے کہ اپنی ورزش کرتے ہوئے ایک تصویر جاری کریں، جس دن نواز شریف کی ورزش کر نے والی تصویر آگئی، اس دن جو کمی رہ گئی ہے وہ بھی دور ہوجائے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومتی وزراء سر پر ہاتھ رکھ کر پیٹ رہے تھے، لیکن حلف نامے کے دو جملے پڑھ کر سرپکڑ کر بیٹھے ہیں اور کبھی مجرم ، کبھی بھگوڑا کبھی بھاگ گیا، یہ کہہ کرتسلی دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرصحت یاسمین راشد اور حکومت نے میاں نوازشریف سے درخواست کی باہر جاکر علاج کروالیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ میاں نواز شریف واقعی بیمار ہیں، وہ پاکستان میں ڈاکٹرزبلا لیں یا بیرون ملک چلے جائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کو جب بھیجا گیا تو حکومت کہنے لگی گارنٹی بانڈز دے کر جائیں لیکن نوازشریف نے دوٹوک کہا کہ زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، بالکل بانڈز نہیں دوں گا، پھر عدالت نے بانڈز کی شرط بھی ختم کردی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اب نوازشریف باہر ہیں،وہ اپنے علاج کے ساتھ ساتھ ان کا بھی علاج کررہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے کافی پیتے تصویر بھیج دی، اب چہل قدمی کی تصویر آگئی ہے۔ اب چند روز حکومتی وزراء سرپیٹیں گے اور دیواروں میں ٹکریں ماریں گے، کیونکہ نواز شریف ڈاکٹرز کی ہدایت پر روزانہ صبح ہلکی ورزش بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف ورزش بھی کرتے ہیں، ہم نے نوازشریف سے درخواست کی ہے کہ اپنی ورزش کرتے ہوئے ایک تصویر جاری کریں، جس دن نواز شریف ورزش کر نے والی ویڈیو آگئی، اس دن جو کمی رہ گئی ہے وہ بھی دور ہوجائے گی۔
