نواز شریف نے ترمیمی بل کی حمایت کر کے این آر او لیا

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ کی منظوری سے مجھے بہت دکھ ہوا، نواز شریف نے (ن) لیگی ارکان کے ووٹ دے کر این آر او کیا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی الگ سیاست کررہے ہیں، وہ ایک نوجوان سے قد آور سیاستدان کی جانب بڑھے ہیں اور ملک کے دیگر تمام سیاستدانوں پر سبقت لے گئے ہیں، سانحہ کارساز کے بعد میں نے کہا تھا کہ بلاول کو پارٹی سنبھال لینی چاہیے، کئی پارٹی رہنما چاہتے ہیں کہ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کا مکمل کنٹرول سنبھالیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا ملک میں بد قسمتی سے سویلین بالادستی کبھی نہیں رہی، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ووٹ دینے کے حق میں نہیں تھی ، آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر نواز شریف نے پھرتی دکھائی، میں 1985 سے نواز شریف پر اعتبار نہیں کرتا.اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کس بات کے تحت ملک سے باہر گئے؟، عمران خان این آر او نہ ہونے کی بات کرتے ہیں مگر این آر او تو ہوگیا، انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) اور ایم این ایز کے ووٹ بیچ دئیے، انہوں نے پیسے نہیں دئیے بلکہ 80 ایم این ایز کے ووٹ دے کر این آر او کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button