نواز شریف کے دل کی شریانوں کو کھولنے کیلئے کارڈیک انٹروینشن کا فیصلہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی آنے والی روبیڈیم کارڈیک پیٹ اسکین کی رپورٹ میں نواز شریف کو دل کی پیچیدہ بیماری کی نشاندہی ہوئی ہے، آئندہ چند دنوں میں نواز شریف کو اسپتال میں داخل کروایا جائے گا اور بند شریانوں کی بندش ختم کرنے کے لیے کارڈیک انٹروینیشن کی جائے گی۔
ڈاکٹر عدنان کے مطابق سابق وزیراعظم کو چند روز میں لندن کے اسپتال میں داخل کرایا جائے گا، شریانوں کی بندش ختم کرنے کیلئے کارڈیک انٹروینیشن کی جائے گی. جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں. ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو دل کی پیچیدہ بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد نواز شریف کو ہسپتال داخل کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. چند دنوں میں نوازشریف کو اسپتال میں داخل کیا جائے گا۔ جہاں دل کی شریانوں میں بندش ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا جائے گا، کارڈیو ویسکولر ٹیم نے آپریشن کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کے قائد کے بیٹے حسین نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کوہسپتال میں داخل کیا جائے گا جہاں اینجوگرام کے ذریعے دل کی بند شریانوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ حسین نواز کا کہنا تھا کہ انجیوگرام ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی ادویات کا گردوں پر اثر پڑتا ہے، گردوں میں تکلیف پر شریانوں کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کی مقدار کو کم رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ نومبر 2019 میں سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ ایئر ایمبولینس میں علاج کے لیے لندن پہنچے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button