نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں. ملالہ کے شوہر عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرتے ہیں۔

9 نومبر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ملالہ یوسف زئی نے عصر ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کا اعلان کیا اور نکاح کی تصاویر بھی شیئر کیں۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ‘آج کا دن میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے، عصر اور میں زندگی بھر کے ہمسفر بن گئے ہیں، ہم نے برمنگھم میں نکاح کی چھوٹی تقریب ہوئی جس میں ہمارے خاندان شریک تھے، اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہم اپنے آگے کے سفر میں اکٹھے چلنے کے لیے پرجوش ہیں’۔
ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے جنرل منیجر ہیں۔
Today marks a precious day in my life.
Asser and I tied the knot to be partners for life. We celebrated a small nikkah ceremony at home in Birmingham with our families. Please send us your prayers. We are excited to walk together for the journey ahead.
📸: @malinfezehai pic.twitter.com/SNRgm3ufWP— Malala Yousafzai (@Malala) November 9, 2021
اس موقع پر ملالہ یوسف زئی نے گلابی رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ عصر ملک نے تھری پیس سوٹ کا انتخاب کیا۔ملالہ کے والد ضیا الدین یوسف زئی نے بھی اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا۔
It is beyond words. Toor Pekai and I are overwhelmed with joy and gratitude.
Alhamdulillah. https://t.co/9OwHyUOG6W— Ziauddin Yousafzai (@ZiauddinY) November 9, 2021
انہوں نے لکھا ‘جذبات کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں، ہم مسرت اور شکرگزاری کے جذبوں سے سرشار ہیں’۔ملالہ یوسف زئی کی دوست نے بھی نکاح کی تقریب کی ایک تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی۔
عصر ملک نے بھی اپنے انسٹا گرام پر ایک مختلف تصویر کو شیئر کیا۔
ملالہ یوسف زئی نے جون 2021 میں ووگ میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ بچے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔نوبیل انعام یافتہ کارکن کے مذکورہ بیان کے بعد ان پر شدید تنقید کی گئی اور ٹوئٹر پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔اس پر ملالہ کے والد ضیا الدین یوسف زئی نے کہا تھا کہ شادی سے متعلق ان کی بیٹی کے بیان کو انٹرویو کے سیاق و سباق سے ہٹ کر شیئر کیا گیا۔



