نوبیاہتا جوڑے کو پٹرول کا تحفہ

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بھارت میں بھی پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے اس لیے تامل کامیڈین کی جانب سے بھارت سے تعلق رکھنے والے نئے نویلے جوڑے کو تحفے میں پیٹرول دیا گیا۔
Comedian #Mayilsamy gave #Petrol as a gift to newly wed couple. pic.twitter.com/N3n3xGt2Li
— Manobala Vijayabalan (@ManobalaV) August 16, 2021
بھارتی میڈیا پر تامل کامیڈین مائیل سیمی کی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں کامیڈین شادی کی تقریب کے دوران اسٹیج پر نئے نویلے جوڑے کو پیٹرول کے 2 چھوٹے گیلن بطور تحفہ دیتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیل سیمی نے دُلہا دُلہن کو 5 لیٹر پیٹرول تحفے میں دے کر دراصل بھارت میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
