نون لیگ نے توسیع کی حمایت کے بدلے NRO لیا

نواز شریف نے لندن میں خفیہ مذاکرات کے بعد ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر ایسا حیرت انگیز یوٹرن لیا ہے کہ نہ صرف پارٹی ناقدین بلکہ ن لیگ کے دیرینہ کارکنان نے بھی اپنی جماعت کی قیادت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے اور سوشل میڈیا پر این آر او کا الزام لگاتے ہوئے ایسے سخت الفاظ استعمال کئے ہیں کہ الامان الحفیط۔۔۔ ایک منچلے نے تو نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے فیس بک پر انکی تصویر لگائی اور ساتھ میں لکھا:ووٹ کو عزت دینے والے "بوٹ کہتے رہے اور ہم ووٹ سنتے رہے”۔
آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی غیر مشروط حمایت کو سوشل میڈیا پر کسی نے پی ٹی آئی کا تھوکا چاٹنا قرار دیا تو کسی نے اسے بوٹ پالش کرنے سے تعبیر کیا، کسی نے اسے جمہوریت پسندوں کے خوابوں کا قتل قرار دیا تو کسی نے اسے "این آر او دو اور ایکسٹنشن لو” ڈیل کا حصہ قرار دیا۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کی غیر مشروط حمایت کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے #ووٹ کوعزت_دو بھی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے توسیع کے بل کی حمایت پر پارٹی کارکنان اور حمایتی پہلے حیران پھر پریشان اور اس کے بعد خاصے برہم نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے پارٹی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں وہاں موجود تھا جب نواز شریف کہہ رہے تھے ووٹ کو عزت دو۔ میں گجرانوالہ میں آپ کے سامنے کھڑا تھا۔ اب میں آپ سے یہی چاہتا ہوں۔ ووٹ کو عزت دیں۔ پہلے ہم آپ کے ساتھ کھڑے تھے اور اب آپ کو ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ ایک اور صارف کا آرمی ایکٹ کی حمایت کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے کارکنان کو مایوس کیا ہے۔ اگر آپ لوگوں کی امنگوں کی ترجمانی پارلیمان میں نہیں کر سکتے تو اپنے نام نہاد انقلابی نعروں سے ہمیں بے وقوف نہ بنائیں۔‘
110382154 whatsappimage2020 01 03at1.35.24pm 1
مسلم لیگ نواز کے حمایتیوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آنے کے بعد پارٹی کے قائد نوازشریف کا جماعت کے عہداروں کے نام ایک مبینہ خط سامنے آیا جس میں تمام پارلیمانی تقاضوں کو پورا کرنے کی بعد اس کی منظوری دینے کی تلقین کی گئی۔ ایک صارف کا اس ’خط‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’سنا ہے کہ ایک بڑے لیڈر جنہوں نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ تخلیق کیا انہوں نے خط لکھا ہے کہ ایکسٹنشن تو دو مگر ذرا اس بات کا خیال رکھو کہ ایسا نہ لگے "این آر او دو اور ایکسٹنشن لو” والی ڈیل ہوئی ہے۔
ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ’میرے ووٹ کی عزت کو ن لیگ نے رول دیا۔ ایک اور صارف نے نواز شریف کی تصویر کے ساتھ ٹویٹ کیا ’بوٹ کو عزت دو۔‘

110382476 whatsappimage2020 01 03at1.35.25pm 1
دوسری طرف مختلف تجزیہ کاروں نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت کے فیصلے کو ایک ننگی ڈیل کا حصہ قرار دیا۔ صحافی رضا رومی کا کہنا تھا کہ ’مسلم لیگ ن کا فیصلہ پارٹی قیادت کے مزاج کے عین مطابق ہے۔ یہ پنجاب کی پارٹی اسٹیبلشمنٹ سے زیادہ دیر جھگڑا نہیں کر سکتی۔ ان دونوں فریقین کا تعاون ملک میں سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے۔ لگتا ہے کہ شہباز شریف اب ڈرائیونگ سیٹ پہ براجمان ہوں گے۔

110382152 whatsappimage2020 01 03at1.35.23pm
سینئر صحافی سلیم صافی نے رضا رومی سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ’نون لیگ کا یو ٹرن دراصل اس وسیع ترمفاہمت کا حصہ ہےجو ’ملک‘ اور شریف فیملی کے وسیع تر مفاد میں گذشتہ سال ہوچکی ہے۔ جس کے تحت مریم نواز خاموش ہیں۔ شریفوں کا نام نہاد اختلاف فقط اتنا ہے کہ چھوٹے شریف ایک صوبے سے آغاز پر راضی ہوگئے ہیں جبکہ بڑے شریف مرکز سے آغاز پر اصرار کر رہے تھے۔‘

110382148 saleemsafi

صحافی بےنظیر شاہ کا کہنا تھا کہ ’حزب اختلاف نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کا فیصلہ کسی کمیٹی کی جانب سے پڑتال اور پارلیمان میں بحث سے قبل ہی کرلیا تھا تو اب ان تکلفات میں پڑھنے کی کیا ضرورت ہے۔

110382778 benazir
صحافی طلعت حسین کا کہنا تھا ’شھباز شریف اور نواز شریف نے آرمی ایکٹ کی ترامیم پر پی ٹی آئی کا تھوکا چاٹ کر آج ووٹ اور ووٹر کو تاریخی عزت دی ہے۔‘

110372094 2

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button