نگران حکومت نے پیٹرول بم گرادیا،نئی قیمتوں کااعلان

نگران حکومت نے اقتدار کے آخری آیام میں بدترین مہنگائی کی ماری عوام پر بجلی ،گیس کے بعد پیٹرول بم بھی گرادیا۔نئی قیمتوں کااعلان کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی  نئی قیمتوں کااعلان کیاگیا ۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی منظوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کیاگیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 4روپے اضافے سے 279روپے75پیسے فی لیٹرہو گی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 1روپے 14پیسے کمی سے 170روپے 30پیسے ہو گی ۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 287روپے 33پیسے برقرار رکھی گئی۔

Back to top button